جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں  فائرنگ کا تبالہ ، فوجی جوان شہید

10:14 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لدھا:جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ فائرنگ سے   فوجی جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  لانس نائیک محمد صابر نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزیدخبریں