اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے رانا ثنا اللہ سے رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو ناسازی طبع کی وجہ سے ہسپتال منتقل کردئے گئے تھے، ان سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا ثنا اللہ سے ان کی خیریت دریادت کی ہے ۔
رانا ثنا اللہ کے فیملی ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی طبیعت فیصل آباد میں حلقہ کی مصروفیات اورتھکن سے خراب ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ خان کی طبیعت ناسازی پرمقامی ڈاکٹروں کوچیک اپ کرایاگیا۔ طبیعت ناسازی کے باعث ان کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد میں لایاگیا ۔