ایک ماہ کے دوران پاکستانی قرض میں 15 سو ارب کا اضافہ 

06:48 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے ذمے واجب الادہ قرضوں میں ایک ماہ کے دوران 1476 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 31 مارچ کو یہ قرضہ 57 ہزار ایک سو تیئس ارب روپے تھے جو 30 اپریل 2023 پر 59 ہزار پانچ سو ننانوے ارب روپے ہو گئے۔

قرض میں ہونے والا یہ اضافہ 2.6 فیصد ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں یہ قرضے تینتالیس ہزار سات سو پانچ ارب تھے اور ایک سال میں اس میں 34.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اندرونی قرضے میں ایک سال کے دوران 26.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے میں 49.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ماہانہ بنیادوں پر بیرونی قرضے میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا جس کی وجہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے تعطل کی وجہ سے بیرونی فنانسگ کے ذرائع کا بند ہونا ہے۔

مزیدخبریں