لاہور: مشیر کھیل وہاب ریاض اگرچہ سیاسی میدان میں انٹری دے چکے ہیں لیکن وہ کھیل کے میدا ن کو نہیں بھولے ہیں۔انہوں نے اس وجہ سے پی سی بی درخواست کی ہے کہ کیمپ میں بلایاجائے۔
وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی آنے والی کرکٹ پر فوکس کر رہا ہوں ۔ مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بائولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا۔ میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں۔
وہاب ریاض نے کہا پی سی بی سے درخواست ہے کیمپ میں بلایا جایا۔انہوں نے کہا کہ کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کر سکوں گا اور کیمپ میں بائولنگ کی پریکٹس کا فائدہ ہوگا،میرے پریکٹس بھی رہے گی۔ ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ون ڈے سیریز نہیں تو آپس میں کھیلنا چاہیے۔ ہم نے ون ڈے بہت کم کھیلے ہیں، ہمیں ون ڈے کھیلنے پر توجہ دینی چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہابھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا، یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں ہے کہ 4 اوورز سے کام چل جائے گا، ون ڈے میں ہمیں تجربہ کارکھلاڑیوں کی طرف جانا چاہیے، سلیکٹرز کو ابھی سے کمبی نیشن پر کام کرنا چاہیے۔