اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان

06:10 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ڈالر کی قیمت میں ا نٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر  51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک  میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے تھا ۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو 308 روپے ہے۔  

مزیدخبریں