"پرچی"،زاویار نعمان تنقید کی زد میں کیوں  ہیں؟

04:42 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان پر ان کی اداکاری کی وجہ سے شدید تنقید ہورہی ہے اوران کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے"پرچی " کہنا شروع کردیا ہےیعنی ان کو ان کے والد کی وجہ سے کام مل رہا ہے اور خود کوئی خاص ٹیلنٹ نہیں ہے۔  زاویار  نعمان کوبیسٹ نیو سینسیشن‘ کا ایوارڈ بھی  مل چکا ہے لیکن و ہ اپنے پراجیکٹس سے شائقین کو کم ہی متاثر کرپائے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو مسلسل اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کہ اُنہیں انڈسٹری میں صرف اپنے والد کے نام کی وجہ سے کام کرنے کے اچھے مواقع مل رہے ہیں۔

ویسے تو شوبز انڈسٹری میں اس طرح کے بہت سے اور بھی اداکار ہیں جنہیں ابتداء میں اپنے والدین کے نام کی وجہ سے کام ملا، جن میں علی عباس، فیضان شیخ  بھی ہیں انہوں نے انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنی جگہ اچھی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بنائی جبکہ شہروز سبزواری اور شہزاد شیخ ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے والدین کی مدد سے مسلسل ملنے والے پراجیکٹس میں کام کرکے اداکاری کرنا سیکھا۔

زاویار نعمان شاید اس وقت واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ابھی تک کسی بھی ڈرامے میں معاون کردار ادا نہیں کیا لیکن ابھی تک وہ کسی بھی ڈرامے میں اپنے مرکزی کردار سے ناظرین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکے۔

زاویار نعمان کی غیر متاثر کن کارکردگی ہونے کے باوجود بھی نہ صرف پروڈیوسرز اُنہیں مسلسل مرکزی کرداروں کے لیے کاسٹ کرتے نظر آرہے ہیں بلکہ اُنہوں نے ایوارڈ بھی وصول کیا۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کررہے ہیں۔

مزیدخبریں