مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر نامزد

04:28 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی  نے بلدیاتی انتخابات کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمینوں کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب ہوں گے۔ سلمان مراد ڈپٹی میئر کراچی ہوں گے۔ 

کراچی کے میئر کا اعلان عراق کے دورہ پر موجود وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ مرتضی وہاب کراچی کے میئر ہوں گے۔ 

دوسری طرف کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے تھا  ٹنڈوالہیار ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے چیئرمین میر پپو تالپر  اور دریا خان مری نائب چیئرمین  ہیں۔  ٹنڈو الہیار میونسپل کمیٹی چیئرمین سید ثمر حسین شاہ  سلیم خانزادہ امیدوار ہونگے۔میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے لئے میئر کا نام کاشف شورو نائب صغیر قریشی ہوں گے۔ 

مزیدخبریں