لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 10 ویں بار طلبی کے باوجود آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔
نیو نیوز کے مطابق عثمان بزدارنیب طلبی کےباوجودپیش نہ ہوئےسابق وزیراعلیٰ کو 9ارب روپے سےزائداثاثوں کی چھان بین کیلئے نیب نے دسویں بار طلب کیا تھا۔
نیب نے عثمان بزدارکی طلبی کانوٹس لاہوراورڈی جی خان رہائشگاہ پربھجوایا تھا۔سابق وزیراعلیٰ نےاثاثہ جات کیس کی تاحال مکمل تفصیلات نہیں دیں۔نیب کی جانب سے بار بار طلب کرنے کے باوجود عثمان بزدار صرف دو بار پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عثمان بزدار طویل رو پوشی کے بعد کوئٹہ پریس کلب میں اچانک نمودار ہوئے تھے اور مختصر نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی اور سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔