وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

02:26 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت  اچانک خراب ہوگئی ۔ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی فیصل آبادمنتقل کیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ چار گھنٹے ایف آئی سی میں داخل رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ایم ایس ایف آئی سی کےمطابق  رانا ثناء اللہ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ۔ 

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں