عدلیہ جانبدارانہ رویہ رکھ رہی ہے، تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوں گے: مولانا فضل الرحمن 

02:03 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک
عدلیہ جانبدارانہ رویہ رکھ رہی ہے، تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوں گے: مولانا فضل الرحمن 

لاہور : سربراہ پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ  تحریک انصاف سے  کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ عدالت  نے کرنا ہے ۔

 سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان  نے لاہور میں  سردار ایاز صادق کے گھر میڈیا سے گفتگو میں کہا  کہ  جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کریں گے تو آرمی ایکٹ کے تحت ہی مقدمہ چلے گا ۔ سیاسی جماعتیں احتجاج کرتی ہیں مگر کبھی اداروں اور املاک پر حملے نہیں کرتیں۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا ، انصاف کی فراہمی میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔  عدلیہ کا جانبدار رویہ عوام نے محسوس کیا ہے ۔ ملکی صورتحال کو نئی  پریکٹس کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے سکتے۔ الیکشن پر ہم متفقہ فیصلہ کریں گے  ۔ 

مزیدخبریں