عمران خان سے مسلسل رابطہ ہے، پی ٹی آئی میں تھا، ہوں اوررہوں گا: اسد قیصر

01:24 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں، میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں ہی ہوں اور میرا چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سے بھی رابطہ ہے۔ 

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر کاکہناہےکہ ہماری پارٹی سنجیدگی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن موجودہ حالات میں کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ 

صحافی نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ آپ کا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا جس پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ میرا جہانگیرترین سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ 

   اسلام آباد کی سیشن عدالت میں اسد قیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 10جون تک توسیع کردی۔  

مزیدخبریں