لاہور:چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پرپنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
لاہور کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں سمیت صوبے بھر میں او پی ڈیز چھٹے روز بھی بند ہیں۔ ڈاکٹرزکے نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو بھی پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج معالجے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے واقعہ کے بعد مطالبہ کیا ہے کے ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔سیکیورٹی الاؤنس دیا جائے۔ مطالبات نہ مانے گئے تو اوپی ڈی ہڑتال کو بڑھایا جائے گا۔
ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری
01:07 PM, 5 Jun, 2023