بیرون ملک جانے والوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ 

12:21 PM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  نئے مالی سال کا بجٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں غیر ملکی دورے کرنے والے فائلرز و نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویزہے۔

  

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر ملکی دورے کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کا اختیار صوبوں سے واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی دورے کرنے والے نان فائلز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ فائلر کے مقابلے میں نان فائلز انٹر نیشنل وزیٹرز پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بزنس اور کلب کلاس کے انٹرنیشنل ائیرٹکٹس پر پہلے ہی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرنے کا اختیار صوبوں سے واپس لینے کا بھی امکان ہے۔ ریورس چارج میکانزم ایک پیچیدہ نظام ہے جس سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) چوری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈیجیٹل سروسز پر ود ہولڈرز ایف ای ڈی سے بچنے کیلئے خود کو آخری صارف نہیں سمجھتے۔

مزیدخبریں