کراچی :نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اس وقت ڈالر کی قیمت 303 روپے پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب تک ڈالر کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ڈالر کی کم سپلائی ہے۔ ملک میں اس وقت سٹیٹ بینک کے پاس صرف چار ارب ڈالر موجود ہیں جب کہ ڈالر کی ڈیمانڈ برقرار ہے جو روپے پر دباؤ جاری رکھے ہوئے ہے۔