ندیم افضل چن کے والد گرفتاری کے بعد رہا

10:34 AM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو  گزشتہ رات گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

ندیم افضل چن نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ ان کے 75سالہ والد کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ  میں فی الوقت نجف میں ہوں۔ 

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا  میرے بوڑھے والد کو رہا کر دو میں واپس آ کر اپنی گرفتاری خود دے دوں گا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے والد کی گرفتاری کے پیغام کے ٹھیک دو گھنٹے بعد دوبارہ سماجی رابطے کی ویبسائٹ پر اپنا  پیغام جاری کرتےہوئے کہا کہ ان کے والد کو رہاکر دیا گیا ہے۔  ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام بھایئوں اور دوستوں کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل لمحات میں ان کا ساتھ دیا۔

مزیدخبریں