ڈولفن ، پیرو اور پولیس کے ناکے ناکام، ڈاکو بے لگام

10:25 AM, 5 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: ڈولفن ، پیرو اور پولیس کے ناکے ناکام ہونے کے باعث ڈاکو بے لگام ہو گئے۔ مغلپورہ میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق گنج بازار میں امام مسجد کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین ڈاکووٗں کو واردات کرتے ہوئے با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

اس سے پہلے بھی مغلوپورہ میں واردات کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ گنج بازار میں کار بیٹری چوری ، موٹرسائیکل  اور فون سنیچنگ سمیت متعدد وارداتوں کے باوجود مغلپورہ پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں