لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثی جات انکوائری کیس میں آج نیب میں طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں دسویں مرتبہ طلب کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کیجانب سے تحقیقات کیلئے بارہا طلبی پر عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ پیش ہوئے۔ نیب طلبی کے نوٹس انکی لاہور اور آبائی رہائش گاہ ڈی جی خان ارسال کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عثمان بزدار کیخلاف مجموعی طور پر 9 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے پر تحقیقات کر رہا ہے جبکہ عثمان بزدار نے تاحال ایسیٹ ڈکلیریشن پروفارمہ پر مکمل تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں جس پہ نیب ٹیم کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔
سابق وزیر اعلی پنجاب کیخلاف اہم پیش رفت کے طور پر نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبہ جات کی تفصیلات بھی طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیش میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ عثمان بزدار کیجانب سے عدم تعاون کی صورت میں تادیبی کارروائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیب ٹیم نےآخری مرتبہ عثمان بزدار کو 30 مئی کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیماری کے باعث پیش نہ ہو ہوئے تھے۔