اسلام آباد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھارت میں بی جے پی کی ایک ترجمان کی جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پرشدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی پاک ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارےرسولِ محترمﷺکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کاحملہ وہ المناک ترین حرکت ہے۔جو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتاہےکیونکہ ہم مسلمان اپنےنبی پاکﷺکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتےان سےشدیدمحبت کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی مودی کےبھارت کیخلاف سخت اقدام کرےجو اپنی اسلام مخالف پالیسیزکےباوجود اب تک بچتا آیاہے۔