نائیجریا میں چرچ پر حملہ اور فائرنگ ،50 افراد ہلاک 

11:10 PM, 5 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

ابوجا: نائجیریا کے چرچ میں فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کے علاقے اوندو کے سینیٹ فرانسس کیتھولک چرچ میں عبادت کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے بعد دھماکے بھی ہوئے جس سے 50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

نائیجیرین سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم ابھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کے پیچھے کون ہے۔ 

مزیدخبریں