پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل 

07:20 PM, 5 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے 7 جون 2022 کو ہونے والے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی ہے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مراسلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ممبران پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ  کا اجلاس 7 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے اب 9 جون 2022 کو سہ پہر 4 بجے ہارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

 اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی قومی اسمبلی کے قواعد 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض اختیارات کو بروئےکار لاتے ہوئے کی ہے۔

مزیدخبریں