لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پٹرول کی مد میں بچت کا اعلان صرف سیاسی شعبدہ بازی ہے۔اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا۔کیا اس اقدام سے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟
رکن پنجاب اسمبلی سونیا علی رضاسے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سرکاری پٹرول کے پیسے ان کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیں گے۔سیاسی شہرت کیلئے ایسے ڈراموں کی بجائے عوام کی زندگی کو آسان بنائیں۔پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اتنا ہوشربا اضافہ نہیں دیکھا۔جعلی امپورٹڈ حکومت کے فیصلے معیشت اور عوام کو لے ڈوبیں گے۔