لاہور: ملکی سیاست میں ایک اور آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا، ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔
ملک ریاض اور انکی بیٹی کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میں امبر ملک کو اپنے والد ملک ریاض کو فرح گوگی اور بشری بی بی کے مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔