وزیرخزانہ ’رینٹ‘ پر لینے والےماہر ین معاشیات بن گئے :طلال چوہدری

01:11 PM, 5 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے عثمان ڈار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے   کہا  گھر کو آگ لگا کر عمران خان اینڈہمنوا ماتم کرنے لگے ہیں ۔جنہیں وزیرخزانہ ’رینٹ‘ پر لینا پڑے ، وہ سب کے سب ماہر ین معاشیات بن گئے ہیں.

لیگی رہنما نے کہا کہ جن کا ہر بجٹ ایک نئے وزیرخزانہ نے پیش کیا، وہ آج بجٹ اور معیشت پر کس منہ سے بات کرتے ہیں؟جن کے لیڈر کو ٹی وی سے پتہ چلتا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے، وہ بھی معیشت پر باتیں کرتے ہیں ، واہ کیا بات ہے؟

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کا رونا رونے والے بے شرم استعفے دینے کے باوجود اسمبلیوں کی تنخواہیں کھا رہے ہیں ۔قوم کو مہنگائی کے جہنم میں پھینکنے والا عمران خان آج قوم کا مسیحا بننے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔آپ کی اوقات صرف بوٹ اور پالش کی باتیں کرنا ہے، اس لئے معیشت کی باتیں نہ کیا کریں۔

مزیدخبریں