دعا زہرا کی بازیابی کے بعد والد مہدی کاظمی کا ویڈیو بیان آگیا

10:44 AM, 5 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

This browser does not support the video element.

کراچی:دعا زہرا کی بازیابی کے بعد والد مہدی علی کاظمی کا ویڈیو بیان بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کی پنجاب کے شہر بہاولنگر سے بازیابی کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے میری بیٹی کی بازیابی کے لئے دعائیں کیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  عدالت، حکومت، پولیس، میڈیا سمیت تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  پولیس نے  دُعازہرا کو بازیاب کروا تے ہوئے شوہرظہیراورسہولت کار کو زیرحراست لے لیا۔ حکام کے مطابق  کراچی اورپنجاب پولیس کی بہاولنگرمیں مشترکہ کارروائی کے بعد دعا زہرا کو بازیاب کروایا گیا  جبکہ شوہر اور سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا ، سہولت کارکوپنجاب پولیس نےحراست میں لےلیا اور  قانونی کارروائی کےبعد دُعازہرا اور ظہیر کوکراچی منتقل کیاجائےگا۔
 
پولیس کا کہنا ہےکہ  سہولت کارنےدُعازہرا اورظہیرکواپنےگھرمیں پناہ دی تھی،  دُعازہرا کی عدم بازیابی پرآئی جی سندھ بھی تبدیل ہوچکےہیں۔

مزیدخبریں