لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان دیر بالامیں جلسے سے خطاب کے دوران لفظوں میں گڑ بڑ کر بیٹھے جس کے بعد ٹوئٹر پر #سولہ_سو_ایک_سو_اسی ٹرینڈ چل پڑا۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز دیر بالا میں تقریر کے دوران اوسط آمدنی کا موازنہ کرنے کیلئے اعدادوشمار بتانے کی کوشش کی تو گڑبڑا گئے اور 16 ہزار 180 کو 16 سو 180 کہہ بیٹھے۔
پاکستانیو! یہ سنو۔ میں بتا رہا ہوں۔ غور سے سنو۔ اور سمجھنے کی کوشش کرو۔ pic.twitter.com/Z4KoVpOJhc
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) June 4, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16 سو 180 تھی تاہم غلطی کا احساس ہونے کے بعد انہیں اپنی بات دہرانا پڑی۔
عمران خان اپنی تقریر کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی بتاتے رہے ۔جبکہ ماضی میں عمران خان نے بطور وزیراعظم کہا تھا کہ وہ آلو ٹماٹر کی قیمت پتا کرنے نہیں آئے تھے، بلکہ قوم بنانے آئے۔