ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کی تیاری کے سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا وارم اپ میچ پشاور زلمی نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 198 رنز بنائے ہوتے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دیا۔
مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شان مسعود نے 37 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف 3 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
پشاور زلمی نے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک، حیدر علی اور ڈیوڈ ملر کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ شعیب ملک نے 59، حیدر علی نے 46 اور ڈیوڈ ملر نے 45 رنز بنائے۔
پی ایس ایل 6 کے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
11:58 PM, 5 Jun, 2021