لاہور: کینال روڈ پر امیر زادے کا پولیس اہلکار کو کچل ڈالا۔ امیر زادہ جعلی میجر بن کر مقامی ہوٹل میں انتظامیہ سے جھگڑ رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی میجر مقامی ہوٹل میں انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا کیا تو انتظامیہ نے پولیس کو کال کی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو جعلی میجر تھانے لے جانے کے لئے پولیس اہلکار اس کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔ ملزم نے فرار ہونے کے لئے گاڑی بھگا دی جس پر پولیس اہلکار نے گاڑی کا دروازہ کھول دیا۔
گارڈن ٹاؤن کے قریب گاڑی کی رفتار آہستہ ہونے پر پولیس اہلکار اتر کر گاڑی کے سامنے کھڑا ہو گیا جس پر ملزم نے گاڑی اہلکار پر چڑھا دی۔ گارڈن ٹاؤن کینال انڈر پاس پر مسافروں نے پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے سے نکالا۔ جعلی میجر ملزم حمزہ نے دوبارہ بھاگنے کی کوشش کی تو گاڑی کے نیچے موٹرسائیکل پھنس جانے کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی۔ اس کے بعد گارڈن ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔