لاہور(تعلیمی رپورٹر) ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کی باڈی تحلیل ہونے کے بعد چیئرمین ایرا یوسف عباسی نے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کی جانب سے ایرا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کی باڈی پر ارکان کی اکثریت کے عدم اعتماد کے بعد نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ایرا کی تنظیم نو کے مطابق راشد منظور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ حسن حفیظ ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
ارسلان حیدر سینئر نائب صدر اور ابن علی اشرف نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ خزانچی فیضان وڑائچ، جوائنٹ سیکرٹری نعمان لیاقت اور سیکرٹری انفارمیشن امتیاز علی منتخب ہوئے جبکہ کنوینیر خواتین ونگ کا عہدہ سدرہ غیاث کے سپرد کیا گیا ہے، نئے عہدیداران کا انتخاب ارکان کی کثرت رائے سے کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کی جانب سے ایرا کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں گے، راشد منظور،حسن حفیظ اور دیگر تمام عہدیداروں کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ایجوکیشن رپورٹرز کا کردار قابل تعریف ہے، ایپ سپ ایجوکیشن رپورٹرز کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے ہر سطح کے تعاون کےلئے تیار ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان عظمی بخاری نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن رپورٹرز کا تعلیم کے شعبے کی خوبیاں اور خامیاں نمایاں کرنے میں اہم کردار ہے، ایجوکیشن رپورٹرز کورونا سے پریشان طلبہ کی آواز بنے ہیں، ایجوکیشن رپورٹرز، محکمہ تعلیم،اساتذہ اور طلبہ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان نے بھی ایرا کے نومنتخب صدر اور باڈی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہت پراعتماد ہیں کہ ایرا کے نو منتخب عہدیداران تعلیمی شعبے کی بہتری، طلبہ کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ایجوکیشن رپورٹرز تعلیم کے شعبے کی خوبیاں اور خامیاں نمایاں کرنے میں اہم کردار ہے، ایجوکیشن رپورٹرز کورونا سے پریشان طلبہ کی آواز بنے ہیں۔
وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے بھی ایرا کے نومنتخب صدر اور باڈی کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایرا کے نو منتخب عہدیداران تعلیمی شعبے کی بہتری میں مثبت کردار ادا کریں گے، ایجوکیشن رپورٹرز تعلیم کے شعبے کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرتے ہیں۔
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں راشد منظور ،حسن حفیظ، ارسلان حیدر، ابن علی اشرف، فیضان وڑائچ، نعمان لیاقت، امتیاز علی اورسدرہ غیاث کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شعبہ تعلیم کی بہتری کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایجوکیشن رپورٹرز تعلیمی اداروں کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، ہماری نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کے ساتھ ہیں۔
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے ایرا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن رپورٹس کو بہتراور مثبت انداز سے پیش کرنے سے تعلیمی نظام میں اور بہتری آئے گی، ایجوکیشن رپورٹرز تعلیم کے شعبے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گے۔
یو نیورسٹی آ ف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آ پ جیسے سینئر صحافی حضرات کا انتخاب تعلیم کے شعبے کے حوالے سے ایک نیک شگون ثابت ہو گا۔
چیرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران شعبہ تعلیم کی بہتری کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ہماری نیک تمنائیں نومنتخب عہدیداران کے ساتھ ہیں۔