وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا میران شاہ کا اہم دورہ

03:09 PM, 5 Jun, 2021

شمالی وزیرستان: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےمیران شاہ کا اہم دورہ کیا  ہے ۔جہاں وزیر داخلہ نے میران شاہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا،

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، عسکری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انگوراڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پاسپورٹ آفس بنائیں گے، وزیر داخلہ نے میرانشاہ کے لئے نادرا کے دو موبائل وین فراہم کرنے کا حکم بھی  دےدیا ہے ۔

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہناتھاکہ نادرا میں خواتین کو تربیت دے کر بھرتی کیا جائے، پاسپورٹ اور نادرا دفاتر میں میرٹ پر مقامی لوگ کو بھرتی کریں گے۔

مزیدخبریں