پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کے دن پر تقریب، وزیراعظم مہمان خصوصی 

02:44 PM, 5 Jun, 2021

اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان ہیں۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم اور وزیر مملکت زرتاج گل سمیت دیگر وزرا بھی موجود ہیں۔

تقریب میں برطانیہ اور چین کے وزرائے اعظم، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی رہنماؤں کے پیغامات نشر کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کلیدی خطاب ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اہداف اور اہم اعلانات کریں گے۔ تقریب میں سیاسی و حکومتی شخصیات، وزرا، غیر ملکی سفیر شریک ہوں گے۔ تقریب میں ثقافتی شو بھی پیش کیا جائے گا، کنونش سینٹرکو پودوں اور پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں