روات میں فیکٹری میں سلنڈر دھماکا،2 افراد جاں بحق،فیکٹری سیل

02:29 PM, 5 Jun, 2021

راولپنڈی :  راولپنڈی کے علاقے  روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ماڈرن گیسز کی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد فیکٹری سیل کر دی گئی۔

   نیو نیوز کے مطابق روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈردھماکہ ہوا، جس کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی سمیت ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔

دھماکے کے زخمیوں کو پمز ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ فیکٹری سے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جاتی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے حادثے کے بعد گیس فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے زائد المیعاد آکسیجن گیس کے سلنڈر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں