قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

02:24 PM, 5 Jun, 2021

خیر پور : قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،اسپتال میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو رکشے میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب رابی پور قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

مقامی افراد نے حادثے کی اطلاع فوری طور پر اسپتال انتظامیہ اور پولیس کو دی،ہسپتال انتظامیہ نے جانب سے ایمبولینس نہ بھیجنے پر مقتولین کے ورثاء نے سخت احتجاج کیا اور ایمبولینس نہ پہنچنے کی صورت میں لاشوں کو رکشے  میں رکھ کر اسپتال منتقل کیا،حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں