نیب اجلاس: خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری

نیب اجلاس: خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری
سورس: file

اسلام آباد: نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس   میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف کرپشن انکوائری دس نیب انکوائریوں کی منظوری  دے دی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق نیب کا اجلاس چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا ۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل سمیت دیگر حکام کی شرکت کی ۔اجلاس میں  میگا کرپشن کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔نیب  ایگزیکٹو  بورڈ نے   پاکستان ریلویز کے افسران کیخلاف  انکوائری  کی  منظوری   دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق سابق  وزیر  عابد  شیر  علی  کے  والدچوہدری  شیر  علی  ، سابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  ،رکن  قومی  اسمبلی  مہر ارشاد احمد خان،

منشاء گروپ اور دیگر ،سابق  تحصیل  ناظم   محمد یاسین  اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق  رکن  صوبائی اسمبلی محمد اسلام ،چولستان  ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کیخلاف انکوائری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھیج دی جائے گی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے رکن صوبائی اسمبلی سہیل ظفر پنجاب،سابق ٹاؤن ناظم گوجرانوالا رضوان ظفر اور  رکن صوبائی اسمبلی  ملک غضنفر عباس چیمہ  کیخلاف    عدم ثبوت کی بنیاد انکوائری  بند  کرنے  کی  منظوری دے دی۔