وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکارہے۔اپنے ادوار میں معیشت سے کھلواڑ کرنے والے معاشی استحکام پر اپنا منہ چھپا رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ معاشی اعشارئیے بہتر ہونے پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا،،قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔