لاہور : پاکستان میں مالیاتی انضباط کے ادارے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 107 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں ایس ای سی پی نے بتایا ہے کہ مئی میں کل 1597 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 107 فیصد زائد ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کل رجسٹرزکمپنیوں کی تعداد 143,416 ہو گئی ہے۔
ایس ای سی پی کے مطابق 252 کمپنیاں تعمیرات کے شعبے میں، 247 ٹریڈنگ کے شعبے میں اور 216 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ خدمات کے شعبے میں 149 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔ایس ای سی پی کے مطابق مئی میں 48 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں 519، لاہور میں 513، کراچی میں 250 اورپشاور میں 116 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ہیں۔