انصاری برادران کا چیئرمین جی ڈی اے پر 600 ارب کی کرپشن کا الزام

11:15 AM, 5 Jun, 2021

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں آنے  والے انصاری برادران نے  پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز پر کرپشن کے الزامات عائد کر دئیے ،،یونس انصاری کا کہنا ہے گزشتہ  ایک سال  میں ڈپٹی کمشنر آفس کی مبینہ ملی بھگت سے چھ سو ارب روپے کی کرپشن کی گئی ۔

 نیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں انصاری برادران کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز پر کرپشن کے الزامات عائد کردیئے۔یونس انصاری کا کہناہے ڈی سی آفس کی مبینہ ملی بھگت سے 600ارب روپے کی کرپشن  کی گئی۔

انصاری برادران کا کہنا ہے کہ 200سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز غیرقانونی تعمیر کرائی گئیں ، جی ٹی روڈ پر نقشے کے بغیر پلازے تعمیر کیے گئے۔ قبضہ مافیا کے سرغنہ چیئرمین  جی ڈی اے ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف علی اشرف مغل ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کوخط لکھ دیا ۔ خط پر کارروائی نہ کی گئی توسپریم کورٹ اور نیب  سے رجوع کریں گے ۔

دوسری جانب جی ڈی اے  چیئرمین علی اشرف مغل نے  انصاری برادران کے الزامات مسترد کرتے ہوئے  عدالت جانے کا اعلان  کردیا ۔ان کاکہنا ہے کہ  یونس انصاری کا دماغی توازن درست نہیں۔ 

مزیدخبریں