ٹوئٹر نےپہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی

08:30 AM, 5 Jun, 2021

نیویارک : سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی سبسکرپشن سروس متعارف کرادی ہے۔ ٹوئٹر بلیو نامی سروس کو سب سے پہلے آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

سروس کو حاصل کرنے والے افراد کو پریمیئم فیچرز، بک مارک آرگنائز ٹولز، میسج تھریڈ اور ان ڈو ٹوئٹ فیچر تک رسائی حاصل ہوگی۔ بک مارک فولڈرز صارفین کو اپنے محفوظ مواد کو منظم رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔ان ڈو ٹوئٹ فیچر میں ڈیلیٹ کیا گیا ٹویٹ کچھ منٹس کے اندر واپس لایا جا سکے گا۔

کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ سروس بالترتیب 3.49 کینیڈین ڈالرز اور 4.49 آسٹریلین ڈالرز میں دستیاب ہوگی۔ٹوئٹر کی جانب سے آمدنی کے حصول کے متبادل ذرائع پر کام کیا جارہا ہے کیونکہ اس کے آمدنی کے بنیادی ذریعے اشتہارات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں