کراچی:شہر قائد میں تاجروں نے سندھ حکومت کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کاروبار آج رات سے آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے پابندیوں میں نرمی کیلئے دیئے گئے72گھنٹے کے نوٹس پر حکومتی ردعمل نہ آنے کے بعد آج سے بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیس نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا کوئی مارکیٹ سیل کی گئی تو تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔
دوسری طرف کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کردیا گیا۔ رضوان عرفان کنوینر،جمیل پراچہ ڈپٹی کنوینر،عتیق میر ڈپٹی کنوینر،شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینر،حکیم شاہ ڈپٹی کنوینر،وقاص عظیم ڈپٹی کنوینر اوررانا رئیس ڈپٹی کنوینر قرار پائے۔