اسلام آباد: ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اور کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو پاکستان، بھارت، افریقہ، مغرب اور آسٹریلیا سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن کا آغاز شب دس بجکر سات منٹ پر ہوا ہے اور علی الصبح دو بجکر 12 منٹ تک جاری رہے رہا۔
رواں ماہ سورج کو بھی گرہن لگنے کا امکان ہے۔ سورج گرہن اکیس جون کو لگے گا۔ اکیس جون کو صبح آٹھ بجکر چھالیس منٹ پر سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگا۔
گیارہ بجکر چالیس منٹ پر عروج پر ہوگا اور دو بجکر چونتیس منٹ پرسورج گرہن ختم ہوجائے گا۔ سورج گرہن کے دوران پاکستان میں گوادر سے سکھر تک سورج کے گرد روشنی کا ہالا دیکھا جاسکے گا۔26 دسمبر 2019 کو بھی سورج گرہن لگا تھا جس کو طاقتور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام دیا تھا۔ ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال رواں (2020) سورج اور چاند گرہن کے چھ واقعات وقوع پذیر ہوں گے جن میں سے دو سورج گرہن ہوں گے جب کہ چار چاند گرہن ہوں گے۔چاند گرہن دس جنوری، پانچ جون، پانچ جولائی اور 30 نومبر کو ہوں گے جب کہ 2020 کا پہلا سورج گرہن 21 جون اور دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو لگے گا۔