چاہل کو بھنگی کہنے پریووراج کے خلاف پولیس کیس درج

01:39 PM, 5 Jun, 2020

ممبئی : لیگ سپنر یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے خلاف پولیس کیس درج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یووراج سنگھ نے لائیو سیشن میں روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی کہہ دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔یہ مختصر کلپ ”یووراج سنگھ مافی مانگو “ کے ساتھ سوشل میڈیا ٹوئٹر ٹرینڈ پر وائرل ہوا ہے۔

اگرچہ یووراج سنگھ نے چاہل اور کلدیپ سے مذاق کیا تھا لیکن بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوراج سنگھ کے ان الفاظ کو نسلی بدزبانی سے تعبیر کیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اب یووراج کے خلاف دلت ذات کے حقوق کیلیے کام کرنے والے کارکن اور وکیل راجات کالسن نے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں