لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو  مرغی کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقررکرنے سے روکدیا

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو  مرغی کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقررکرنے سے روکدیا

لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو  مرغی کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقررکرنے سے روک دیا  ۔   لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حکومت کی جانب سے واٹس ایپ پر مرغی کی قیمتیں مقررکرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے ابو ذرسلمان خان نیازی ایڈووکیٹ  نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر  کی تھی ۔

درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب  سے  بغیر نوٹیفیکیشن غیر قانونی طور پر چکن کی قیمتیں   مقرر کر کے دکانداروں کو حراساں کیا جارہا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو واٹس ایپ کے  ذریعے  چکن کی قیمتیں مقررکرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس جواد حسن نے پولٹری ایسوسی ایشن کو بھی خبردار کیا ہے کہ چکن کسی صورت عام عادمی کی پہنچ سے دور نہیں جا نا چاہئے  اور اس حوالہ سے پولٹری ایسوسی ایشن کو بھی سوچنا چاہئے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے 10روز میں درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے۔