لاہور:لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد حمزہ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے11جون کو طلب کر لیا ۔
شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم شاہد محمود کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
عدالت نے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11جون تک ملتوی کر دی۔