اسلام آباد: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89249 ہو گئی جبکہ کورونا سے مزید 68 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1838 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 31 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوگئے ۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 33 ہزار 536 تک پہنچ گئی ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپختونخوا 11 ہزار 890، بلوچستان5582، اسلام آباد3946، گلگت بلتستان 852 اور آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں 41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر چھ لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صحت یاب ،متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔