سعودی عرب: اڑھائی ماہ بعد آج مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی

10:10 AM, 5 Jun, 2020

ریاض: سعودی عرب میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے اور آج اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق جامع مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی تاکہ ایک جگہ رش نہ بڑھے۔  نماز جمعہ کی ادائیگی میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔تمام مساجد میں علماء کرام کو جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو وبا سے بچاو کے لئے درس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔  نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے۔سعودی عرب کے مختلف شہروں اور علاقوں میں 3 ہزار 869 مساجد کی انتظامیہ کو جمعے کی نماز کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جن چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ریاض کی656، مکہ 455، مدینہ 165، شرقیہ 484، قصیم 205، الجوف 92، عسیر 400، باحہ 84، حائل 257، تبوک 74، جازان 816، نجران 60 اور شمالی حدود کی 121 چھوٹی مساجد شامل ہیں۔مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا سے متعلق وزارت اسلامی امور کی جانب سے تیار کیا گیا جمعے کا خطبہ ہی دیا جائے۔خطبے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے انفرادی ذمہ داریوں کی پابندی کرتے ہوئے کس طرح وبائی مرض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ عوام کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین بھی کی جائے گی۔

قبل ازیں مسجد نبوی کو بھی عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا تھا اور دیگر مساجد میں بھی باجماعت نماز اد کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔حکومت نے مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی رابطہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کو یقنینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں