لاہور: ورلڈ کپ میں عالمی نمبر ون اور ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو زیر کرنے والی پاکستانی ٹیم کا تیسرا معرکہ 7 جون کو سری لنکا سے ہوگا۔
عالمی کپ کے مقابلوں میں سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
گرین شرٹس ٹائٹل فیورٹ میزبان انگلینڈ کو زیر کرکے حریفوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں ۔جبکہ سری لنکن ٹیم بھی افغانستان کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت ہرا چکی ہے ۔دونوں ٹیموں کے کپتان فتح کیلئے پرعزم ہیں ۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں پاک سری لنکا ٹیمیں 7 بار مدمقابل ہوئیں ،سبھی میچز پاکستان ٹیم کے نام رہے ۔قومی ٹیم اہم میچ کیلئے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ میں موجود خامیوں پر قابو پائے گی۔