اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے قوم کو عید کی مبارک باد دی ہےاور اس بات کا بھی اقرار کیا ہے کہ ان کے دورمیں مہنگائی بڑھ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک، اقرار کرتا ہوں امتحان کے دن ہیں مہنگائی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نالہ لئی کا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا، شیخ رشید نے کہا، معیشت ٹھیک کرنے میں مزید ایک سال لگے گا۔
20 لاکھ مسافروں کو گھر والوں سے ملوایا، عمران خان محنت کررہے ہیں۔میری خواہش ہے اسد عمر واپس کابینہ میں شامل ہوجائیں۔اپوزیشن اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے باہر نکل رہی ہے۔
مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمےدار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں، میں نے وزیراعظم کے سامنے کہا مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔