اسلام آباد: قومی احتساب بیورونے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے سکروٹنی فسیلی ٹیشن سیل ( سہولت مرکز) قائم کیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نیب سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے انتخابات2018ء کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے،ان انتخابات کا اہم پہلو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نیب سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا ہے تاکہ آ ئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں معلومات بروقت شیئرکی جاسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف آج صافی پانی کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونگے
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروز کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تعاون کیلئے سکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروزمیںسکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کئے گئے ہیں،چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن ظاہر شاہ کی نگرانی میںایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل اانجم ناگرہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ الیکشن شیڈول پر عملدرآمد کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبلا تعطل 24گھنٹے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:صاف پانی کمپنی کیس : حمزہ شہباز شریف نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش نہ ہوئے
انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہماراسرکاری ذمہداری اور قومی فرض ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں