بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ پاکستانی فلم ”وجود“ کی تشہیر کرنے میں مصروف 

09:49 PM, 5 Jun, 2018

لاہور :  بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ جو پاکستانی فلم ”وجود“ میں ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں آج کل پاکستان میں اپنی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ابھی فلم کی تشہیر کراچی کے مختلف شاپنگ مالز اور ہوٹلوں میں جاری ہے جبکہ بہت جلد فلم کی ٹیم لاہور اور راولپنڈی بھی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ جاوید شیخ کی ڈائریکشن میں بننے فلم ہے، جس کے مرکزی کردار دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز نے نبھائے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ آدیتی سنگھ بھی کاسٹ میں نمایاں ہیں۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد اور ندیم مدت کے بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ وہ ابھی کراچی میں فلم کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں ہم لاہور اور راولپنڈی جائیں گے۔

مزیدخبریں