پاکستان کا قرضہ اتارنے کے لیے سابق آرمی اہلکار کا 5 ہزار روپے کا عطیہ

08:41 PM, 5 Jun, 2018

لاہور: سابق آرمی اہلکار نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی گزارش کرتے ہوئے 5 ہزار روپے عطیہ کی رقم بھجوادی۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق رقم کے ساتھ موصول ہونے والے خط میں یہ لکھا تھا کہ اس رقم کو ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے قومی خزانے میں جمع کرادیا جائے۔مزید کہنا تھا کہ یہ خط منڈی بہاؤالدین کے ریٹائرڈ نائک محمد اسلم کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ یہ خط واضح کرتا ہے کہ عوام کو عدلیہ اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پر اعتبار ہے۔تاہم اس عطیہ کو محمد اسلم کو واپس کردیا گیا ہے کیونکہ یہ عدلیہ کے اختیار میں بلکل نہیں کہ قومی خزانے میں وہ رقم جمع کرائے۔

جسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں محمد اسلم کی نیک خواہشات کو سراہا بھی گیا۔
 

مزیدخبریں