اصغرخان کیس:سپریم کورٹ نے نوازشریف کوکل طلب کرلیا

06:36 PM, 5 Jun, 2018

اسلام آباد : چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اصغرخان کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوکل طلب کرلیا،رجسٹرارآفس نے 31 فریقین کوطلبی کے نوٹسز جاری کردیے ہیں،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کل اصغر خان کیس کی سماعت کرے گا۔

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کی سماعت مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔سماعت کیلئے سپریم کورٹ نے 31 فریقین کو پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ جن سیاسی شخصیات کو سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں نوٹسز جاری کیے ہیں ان میں سابق وزیراعظم نوازشریف،سینئر سیاسی رہنماءجاوید ہاشمی، جام معشوق، متحدہ بانی،اجمل خان، آفاق احمد،سراج الحق،عابدہ حسین،الطاف حسن قریشی،خورشید شاہ ، غلام مصطفی کھرودیگر شامل ہیں۔31 فریقین میں جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ اور اسددرانی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ آئندہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق نواز شریف کا الٹی میٹم

واضح رہے اصغر خان کیس1990ء میں اسلامی اتحاد کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کیلئے سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق ہے۔ ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان مرحوم نےسیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سابق وزیراعظم نوازشریف پرالزام ہے انہوں 35 لاکھ وصول کیے جبکہ جاوید ہاشمی پر بھی پیسے وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں